ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اجیرے سے آٹھ سالہ لڑکے کو اغوا ء کرنے والا مفرورملزم گرفتار

اجیرے سے آٹھ سالہ لڑکے کو اغوا ء کرنے والا مفرورملزم گرفتار

Sat, 09 Jan 2021 23:00:54    S.O. News Service

بیلتنگڈی،9؍جنوری (ایس او نیوز) گزشتہ دسمبر کے مہینے میں اجیرے کے اپنے گھر کے آنگن میں کھیل رہے آٹھ سالہ بچے کو فلمی انداز میں اغواء کرنے کے بعد 17کروڑ روپے تاوان طلب کرنے  کا جو سنسنی خیز معاملہ پیش آیا اس میں  مفرورکلیدی ملزم  کو بالآخر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اغواکاروں کے چنگل سےمغویہ بچے کو کولار ایک گھر سے  چھڑالینے کے ساتھ پولیس اس سے قبل 6ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا مگر اس سازشی ٹولے  کا سرغنہ ابھی تک مفرور تھا۔بیلتنگڈی پولیس نے اب جس ملزم کو گرفتار کیا ہے اس کا نام نوین (28سال)بتایا جاتا ہے، جو کہ چامراج نگر کا رہنے والا ہے۔


Share: